نئی دہلی(کے پی آئی ) بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد پولیس نے 600 سالہ پرانی پیرانہ درگاہ پر پتھراو اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں 37 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست میں 7مئی کو ووٹنگ کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد رات کو دو گروپوں میں جھڑپ ہوگئی تھی۔ پیرانہ درگاہ ہندو اور مسلمان، دونوں کے لیے مقدس جگہ ہے، جسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔احمد آباد(دیہی) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش جاٹ کے مطابق، کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ایک گروپ نے الزام لگایا کہ قبروں میں توڑ پھوڑ کے علاوہ مزار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔