لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ کو ملک میں متعارف کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمشن سے الیکٹرانک ووٹنگ رائج کرنے کے بارے میں تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کیلئے فارم 45 اور 47 سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا
May 12, 2024