عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس، وکلاء ہڑتالوں سے نمٹنے کیلئے سیشن ججوں کو مراسلہ

لاہور (خبر نگار) وکلاء ہڑتالوں سے نمٹنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے انتظامی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ بھر کے سیشن ججوںکو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے لاک ڈائون پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔ عدالتوں کے تقدس کیلئے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی اور مقدمات درج کرائے جائیں، ہڑتال کیلئے وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عدالتوں کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ دار پولیس، سکیورٹی ایجنسیز اور حکومتی ادارے ہونگے، عدالتوں بارے توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکلاء کے نام ضلعی اور ہائیکورٹ کمپیوٹر برانچ بلاک کر دیں۔ توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکیل کے کیسز دوسرے سٹیشنز بھجوا دئیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن