لاہور (نامہ نگار) بیٹی کو قتل کر کے طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں شہری نے شناخت ظاہر کئے بغیر برکی میں لڑکی کے قتل کی اطلاع دی۔ لڑکی کے گھر والوں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو ہارٹ اٹیک سے موت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ خاتون شہری نے اطلاع دی کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے قتل کر دیا۔ پولیس نے لڑکی کے والدین کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش والدین نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔