پنجاب میں پی پی کی تنظیم نو کا فیصلہ، 100 دن میں مکمل کر لیں گے: پرویز اشرف 

May 12, 2024

لاہور (نامہ نگار) سابق سپیکر قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی از سرنو تنظیم سازی کی جائے گی اور رائٹ مین فار دی رائٹ جاب لگانے کی کوشش کریں گے۔ خواتین اور نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودہری یاسین، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ، میاں ایوب، محسن بل، موسی کھوکھر اور راحیل کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تنظیم سازی کیلئے مشاورت شروع کر دی ۔ تحصیل سے لے کر پنجاب لیول تک پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی جاندار ہوگی۔ 100 دن کے اندر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ابرار شاہ،جمیل منج، فائزہ ملک، علامہ یوسف اعوان، عائشہ نواز چودھری، امجد جٹ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں