شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ مہنگائی میں واضح کمی اور ملکی معیشت کی بحالی (ن) لیگ کی ترجیح ہے‘ پاکستان کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمات کے وژن اور انتھک کاوشوں سے عوام نہایت خوش ہیں۔ ملک میں کسی فتنہ اور انتشار کی گنجائش نہیں۔ سازشوں کو (ن) لیگ عوام کے تعاون سے ناکام بنائے گی۔
(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی‘ فتنہ و انتشار کی گنجائش نہیں: عارف سندھیلہ
May 12, 2024