لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سول لائنز اورسٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کا قیام اور کرائم کنٹرول اہم مشن ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی وپیشہ ور مجرمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ عوام کا تحفظ اور قانون کی پاسداری محکمہ پولیس کی اصل ذمہ داری ہے۔
عوام کا تحفظ اور قانون کی پاسداری محکمہ پولیس کی اصل ذمہ داری:سی سی پی او
May 12, 2024