مانگا منڈی میں سلاٹر ہاؤس‘ ہائیکورٹ کا کمشنر کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم

May 12, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے مانگا منڈی شہر میں سلاٹر ہاوٗس نہ بنانے کیخلاف درخواست پر کمشنر لاہور کوفریقین کا موقف سن کر قانون کے مطابق 3ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ مانگا منڈی شہرمیں سلاٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، قصابوں نے گھروں اور سڑک کے کناروں پر سلاٹر ہاوٗس قائم کر رکھے ہیں ،پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، شہری بیمار جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں ،حکومتی عملہ شہریوں کو معیاری اور صاف ستھرے گوشت کی فراہمی کیلئے اقدامات نہیں کررہا ،معیاری سہولیات زندگی کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے، اعدالت کمشنرلاہور کو مانگا منڈی میں سلاٹر ہاوٗس بنانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں