محمد خان بھٹی کیخلاف سیشن الاؤنس وصولی ٹرائل میں کارروائی 18 مئی تک ملتوی 

لاہور(خبرنگار) اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی بھٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف پنجاب اسمبلی سے جبری رخصت پر ہوتے ہوئے سیشن الاونس وصولی ٹرائل میںکارروائی 18 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے،وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم محمد خان بھٹی 2009 سے 2018 تک جبری رخصت پر تھا ،ملزم محمد خان بھٹی پر دس سال کے 32 لاکھ اروپے کے سیشن الاوٗنس وصول کرنے کا الزام ہے،ملزم محمد خان بھٹی کو پرویز الہی نے پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن