راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی رینج کے تفتیشی افسران کے لیے 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیاتربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹر ز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے کیس سٹڈی،چین آف کسٹڈی، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا،شہادتوں کو اکھٹا کرنے کا طریقہ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ، پوسٹمارٹم کا طریقہ، شواہد کو محفوظ بنانا، چالان کے طریقہ کارکے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہی فراہم کی، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کا کہناتھاکہ تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑنا(چین آف کسٹڈی)انتہائی اہمیت کی حامل ہے،موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑناانتہائی اہمیت کی حامل،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن
May 12, 2024