راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر نیزہ بازی فیسٹول 2024 کا گورکھپور میں انعقاد کیا گیا ،کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی پنڈال میں موجود رہے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کمشنر راولپنڈی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا نیزہ بازی کے مقابلے پی ایچ اے کی زیر اہتمام گورکھپور میں جاری ہیں ،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ گھڑ سواری اور نیزہ بازی قدیم کھیل ہیں حکومتی سطح پر سپورٹ سے تیزی سے دیہات سے شہروں میں مقبول ہو رہے ہیں۔نیزہ بازی اور گھڑ سواری جراتمند اور بلند حوصلہ جوانوں کا کھیل ہے۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کو نیزہ بازی فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر پذیرائی اور انکی کوششوں کو سراہا۔ احمد حسن رانجھا ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی شہریوں کے لیے سپورٹس اور تفریح سہولیات اور سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔