راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں حفظان صحت کے منافی مشروبات، ریڑھیوں پر برف کے فالودہ اور جوس کی فروخت عروج پر پہنچ گئی،شعبہ فوڈ کینٹ بورڈ چکلالہ خاموش تماشائی بن گیا،گرمی میں اضافہ کی وجہ سے گلی محلوں میں ریڑھی بان برف کے فالودے اور گولے فروخت کرنے لگے ہیں جو مختلف قسم کے رنگوں والے مشروبات استعمال کرتے ہیں اور سارا سارا دن ان پر مکھیاں بھنبھناتے رہتے ہیں جس سے بچوں اور بڑوں میں پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں مختلف قسم کے جوس اور مشروب فروخت کرتے ہیں جن کی دکانوں اور ٹھیوں پر کوئی احتیاط نہیں کی جاتی، جہاں جوس بنایا جاتا ہے وہیں پرہی رکھے ہوئے برتن یا بڑی بالٹی میں گند پھینک دیا جا تا ہے جہاں پر جراثیم پلتے بڑھتے ہیں، کینٹ بورڈ چکلالہ کا شعبہ فوڈ کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے، شہریوں نے کینٹ بورڈ چکلالہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس طرف بھی توجہ دی جائے۔
کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں مضر صحت مشروبات، فالودہ اور جوس کی فروخت
May 12, 2024