2کم سن بچے  پانی کی ٹینکیوں میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2کم سن بچے گھروں میں بنے پانی کے ٹینکیوں میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک مٹکیال فاروقیہ چوک کے قریب 3سالہ ابوذر ولد زرون گھر میں بنے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہو گیا گھر والے باہر تلاش کرتے رہے لیکن نعش پانی کے ٹینک سے ملی، تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں واقع گھر سٹریٹ نمبر13مصریال روڈ میں 4سالہ کم زینش فاطمہ دختر ملک لیاقت گھرمیں کھیلتے ہوئے گھر میں بنے پانی کے ٹینک میں گر گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرلی۔

ای پیپر دی نیشن