راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ اوریس کورس پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ریس کورس پولیس نے موقع سے ولی محمد گروپ کے 3افراد کو حراست میں لے لیا، لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے امان گروپ کے3افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا واقعہ گھریلو رنجش کی بنا پر پیش آیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔