اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اورعامر شہزاد خان نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی رکن قومی اسمبلی نے آئی جی کو سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری ، تھانہ میں اصلاحات اورتھانوں کو سٹیزن فرینڈلی بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں کرائم اور منشیات فروشی کی بڑی وجہ بھکاری اور دیگر پیشہ ور ہیں جو آئی ڈی کارڈ کے بغیر پھرتے نظر آتے ہیں،اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اس کو جرائم ، سٹریٹ کرائم اور منشیات سے پاک کرنا نہ صرف پولیس کا فریضہ ہے بلکہ ہم عوامی نمائندے اور تمام شہری سیکورٹی اداروں سے تعاون کریں گے تھانوں میں ایف آئی آرزکے اندراج اور تفتیش میں مزید شفافیت کی ضرورت ہے اسلام آباد پولیس کے جوان نہایت ایمانداری ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے شہر اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سرگرم نظر آتے ہیں، اسلام آباد پولیس کے جو جوان دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، انجم عقیل خان
May 12, 2024