گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مغوی نعمان اکبر کو بازیاب کروایا گیا،ایس ایس پی آپریشنز

May 12, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا ہے کہ تھانہ نو ن پولیس کو گل اکبر ولد دلبر خان نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا نعمان اکبر مورخہ 8 مئی کو گھر سے کام کے لیے نکلا جس سے پھر رابطہ نہ ہو سکا،رات 9بجے اس کو مغو ی بیٹے کی ویڈ یو مو صول ہو ئی کہ مجھے نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا ہے اوردو کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس پر تھا نہ نون پولیس نے مقدمہ نمبر347/24درج کیاخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ٹیم نے اس سنگین نوعیت کے مقدمہ میں تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے وقوعہ میں ملوث اغو ائکا روں کی تلاش شروع کی،پولیس ٹیم بذریعہ ٹریکر واردات میں استعمال گاڑی کی لوکیشن پر جھنگی سیداں پہنچی تو ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر سید ھی فائرنگ شر وع کر دی، ملزمان کی فائر نگ سے پولیس آفیسر محمد خر م شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم انصار علی کی ہی فائر نگ سے اس کا ساتھی ملزم مصورخان زخمی ہو ا،ملزم انصار علی اور ملزمہ شیزک فیاض کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف، ایک نا ئن ایم ایم پستول اور ایک تیس بو ر پستول معہ ایمو نیشن اور واردات میں استعمال ہو نے والی گاڑ ی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مغوی نعمان اکبر ولدگل اکبر کو بازیاب کروایا گیاجبکہ ملزم مصور خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورا ن علاج معالجہ ہسپتال میں دم توڑ گیا پر یس کا نفرنس کے دوران ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا اور پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہا جبکہ اس موقع پر مغو ی کی فیملی نے پولیس ٹیم کی کا وشوں کو سراہتے ہو ئے اسلام آباد پولیس کا شکر یہ اداکیا۔

مزیدخبریں