جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)سندھ اور پنجاب کے درمیانی علاقہ کچہ میں پنجاب کی جانب سے دوران سفر اغواء ہونے والے تحصیل جنڈ کے گاؤں کانی کے رہائشی نورنگ خان ولد گل رنگ اور مثل خان ولد نور نگ جنہیں گلے اور پیروں میں زنجیریں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیووائرل کی گئی اور تیس لاکھ روپے تا وان طلب کیا گیا اور تقریبا پندرہ لاکھ روپے تاوان گاؤں کے مخیر حضرات نے اکھٹا کرکے کچے کے ڈاکووں کے حوالے کیا ،تاوان ادا ہونے پر دونوں مغویوں کو رہا کردیاگیا اور وہ پنجاب کی حدود میں کچے کے علاقے سے واپس اپنے گاوں کانی پہنچ گئے ہیں ،گھر آمد پر گھروالوں نے سکھ کا سانس لیا،ا ن کے اغواء ہونے پر اہل خانہ اور رشتہ دار انتہائی پریشان تھے ۔
تحصیل جنڈ کے رہائشیوںکو دوران سفر کچہ میں ڈاکو ؤ ں نے اغوا کر لیا
May 12, 2024