کھنڈہ (نامہ نگار)صدر آصف علی زرداری اور قائد محترم بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بناکر ورکروں کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے رہنما وحید اشرف نے ,,نوائے وقت,, سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان فتح جنگ کے لیے فخر کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں سردار سلیم حیدر نے اعلی حکومتی عہدوں پر بہت مثبت خدمات سرانجام دیں جس کی بہ دولت پارٹی کی قیادت نے انھیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا حلقہ این-اے 50 کے لیے بہت خوش نصیبی ہے کہ انھیں سردار سلیم حیدر خان کی صورت میں ایک ایسا لیڈر میسر آیا جسے ایک مرتبہ پھر اللہ رب العزت نے عزت سے نوازا ہے۔گورنر پنجاب بننے پر انھوں نے سردار سلیم حیدر خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحیح معنوں میں حلقہ این-اے 50 کے بھاگ اب کھلیں گے۔