نیو مری (نامہ نگار) نیو مری چیئر لفٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں گرمائی سیزن شروع ہوتے ہی اوارہ بیمار خارشی اور باو لے کتوں نے معززین علاقہ سکولوں کالجوں سرکاری ملازمین اور پتریاٹہ ریزا رٹ پر انے والے ہزاروں سیاحوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔ اہل علاقہ کتوں کے خوف کے ڈر سے گھر سے نہ نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بازار کے چاروں طرف بیمار خارشی اور باولے کتے ٹولیوں کی شکل میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور قدغن پھیلاتے ہیں۔ جسے معززین علاقہ کا بازار میں انا محال ہو چکا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران باولے کتے متعدد انسانوں اور جانوروں کو اپنا شکار بنا چکے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ نون یونین کونسل چارہان کے جنرل سیکرٹری راجہ شفقت مسعود اپنے بیٹے کو سکول چھوڑ کے واپس ا رہے تھے اچانک سے ان کتوں نے انہیں گھیر لیا، کتے راجہ کاشف مسعود نے بمشکل خود کو کتے کے حملے سے محفوظ کیا۔ انہوں نے کہا اعلی احکام بالخصوص مری انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں فوری طور پر ایکشن لیا جائے.