سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید 9 گواہوں کے بیانات قلمبند  

May 12, 2024

لاہور(خبرنگار)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے سانحہ ماڈل ٹاوٗن استغاثہ کیس میں مزید 9 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے، مزید سماعت 17 مئی کو ہوگی،د ذوالفقار بٹ انسپکٹر، اشرف سب انسپکٹر، اخلاق احمد کانسٹیبل، عقیل سب انسپکٹر، بابر سہیل و دیگران کے بیان قلمبند کئے گئے،وکیل برہان معظم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں 94 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کو گواہان ہر جرح کیلئے طلب کر لیا۔

مزیدخبریں