توہین صحابہ کے مرتکب شخص کے خلاف مقدمہ درج ،شہر بڑے فساد سے بچ گیا 

فتح جنگ(نامہ نگار)  سابق امیدوا قومی اسمبلی راہ حق پارٹی محمد صفدر ہاشمی نے تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کرایا کہ گذشتہ شب میں محلہ چشتیاں آباد میں عمران ولد محمد نواز ساکن کوٹیڑہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مولانا عبدالحمید امام مسجد صدیق اکبر محلہ چشتیاں آباد کو ملنے جارہا تھا کہ شیر افضل کے گھر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل کی لائٹ میں دیکھا کہ مسمی چمن عباس ولد شوکت علی سکنہ چشتیاں آباد دیوار پر پمفلٹ لگا رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر کر بھاگ گیا ہم نے دیوار پر دیکھا تو پمفلٹ پر صحابہ کرام  کے خلاف نازیبا الفاظ درج تھے مسمی چمن عباس نے اصحاب رسول کی توہین اور انکو گالی دے کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کیا اور فرقہ وارانہ اشتعال کو پروان چڑھا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن