محبوب احسن ملک سے انکی ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت

May 12, 2024

اسلام آباد ( نامہ نگار )  ایوان صنعت وتجارت کے سینئر ممبر سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محبوب احسن ملک کی ہمشیر کی رسم قل ان کی رہائش گاہ رینج روڈ افشاں کالونی میں جمعرات کی سہہ پہر ادا کی گئی۔ قرآن خوانی اور ذکرواذکار کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ دریں اثنا صدر انجمن تاجران آب پارہ اجمل بلوچ' سابق صدور اسلام آباد چیمبر خالد چوہدری' شکیل منیر' صدر جمعیت القریش خورشید احمد قریشی' سینئر صحافی حامد حبیب نوید جمال' راجہ ظفر اور سرفرازمغل (سپر مارکیٹ) سمیت سماجی کاروباری اور سیاسی راہنماوں نے محبوب ملک سے ان کی ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت کی۔

مزیدخبریں