راولپنڈی(بیورورپورٹ)مرکزی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی/اسلام آبادنے ہوٹل انڈسٹری پر لگائی جانیوالی بندشوں اور ٹیکسوں کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں مراعاتی پیکیجز دے کر قسم قسم کی ترغیبات دے رہی ہے تو دوسری طرف ملک میں موجود تاجروں پر مختلف ٹیکسز نافذ کرکے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے آئے روز ہم پر عرصہ حیات تنگ کر رہی ہے۔ہوٹلز انڈسٹری کا کاروبار شدید بحران کا شکا رہوتا جا رہا ہے جبکہ ہوٹل ریسٹورنٹ پر گیس اور بجلی کے بلوں میں بے جا اضافہ نے کاروبار کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔حکمران طبقہ ہوش کے ناخن لے اور کاروباری طبقہ خاص طور پر ہوٹل مالکان کو ان بجلی و گیس کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے ۔ چیئر مین مرکزی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو خیر باد کہنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کو ہم ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔
ہوٹل انڈسٹری پر لگائی جانیوالی بندشیں،ٹیکسوں کا نفاذناقابل قبول، احمد خان
May 12, 2024