اسلام آباد( نامہ نگار ) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے ذیلی ادا ر ے پی سی ایس آئی آر کے افیسر فیاض اے سومرو نے قرطبہ انٹر نیشنل یو نیو ر سٹی آف سا ئنس و ٹیکنا لو
جی پشاور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔انہوں نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہد خان آفر یدی کی رہنمائی میں فیاض ا ے سومرو نے جدید علوم پر مبنی دور کے اہم مسئلے پر روشنی ڈالی۔ ہزارہ یونیور سٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کاشف امین اور سٹی یونیورسٹی پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید خان نے بھی سیشن میں شرکت کی۔ ہزارہ یونیورسٹی کے پروفیسر سجاد خان آفریدی نے ایکسٹرنل ایگزامینر کے طور پر شرکت اورمقالے کو مزید بہتر طور پر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے اور مقالے کے کامیاب دفاع پر فیاض اے سومرو کو انکے دفتر کے ساتھیوں ولی رحمن بیٹنی‘ سرفراز خان‘ آیاز مہیسر‘ قاضی اظہر اور حنیف مغل نے مبارکباد پیش کی ہے اور انہیں نیک خوا ہشات کا اظہارکیا ہے۔