گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان ہاؤسنگ سکیم نمبر ایک میں ڈکیتی کی واردات میں دو ڈاکوؤں نے موٹرسا ئیکل پر خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے کی کوشش کی اس دوران خواتین نے شور مچا دیا جس پر گلی میں موجود افراد نے موٹرسائیکل سواروں کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گئے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر سکیم میں خوف و ہراس پھیل گیا اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو موثر بنایا جائے تاکہ راہگیروں کا جانی اور مالی تحفظ یقینی بنایا جا سکے اہل علاقہ کے مطابق ڈکیتوں کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موٹرسائیکل تیزی سے بھگا لیا جس کے باعث ان کے پسٹل کا میگزین جائے وقوعہ پر ہی گر گیا اسی طرح گلی میں لگے سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکوئوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔