ٹینریز سے وسیع روزگار مل رہا ہے، ڈسچارج واٹر کا ٹریٹمنٹ بھی ناگزیر ہے:کمشنر 

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے شیخ سعد وسیم، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری اور ٹینریز مالکان نے شرکت کی۔ کمشنر کہا کہ ٹینریز سے وسیع روزگار مل رہا ہے۔ ڈسچارج واٹر کا ٹریٹمنٹ بھی ناگزیر ہے۔ ٹینریز انفرادی اور کلسٹر سطح پر کروم ڈسچارج واٹر ٹریٹمنٹ لگا سکتے ہیں۔ ٹینریز مینجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے۔ کروم ڈسچارج واٹر انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔ ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زہریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔ دریں اثناء کمشنر نے بادامی باغ سبزی منڈی اور رم مارکیٹ کا دورہ کرکے پھل و سبزی منڈی بادامی باغ میں تربوز اور کیلے کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ اے سی کینٹ نبیل احمد اور سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے منڈی کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ زید بن مقصود نے رم مارکیٹ اور تاریخی زمانی بیگم مسجد ایریا کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو اے سی سٹی رائے بابر نے رم مارکیٹ کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ شاہی قلعہ عالمی ورثہ ہے، تاریخی بیگم زمانی مسجد اور پورے علاقے کو محفوظ کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا تاریخی عمارات کیساتھ کاروبار کو بھی محفوظ کیا جائے گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ کسی بھی منڈی یا مارکیٹ کی منتقلی سے کسی کاروبار کو نقصان نہیں ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن