راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان ، ضلعی صدر لاہور و قصور چوہدری محمد عباس ، صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان ، میاں محمد اویس کاٹھیا، محمد حسنین, عدنان نثار و دیگر رہنماں نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز مورخہ 15 جون سے کیا جائے اور بورڈ کی نہم و دہم کلاسز کے لیے محدود وقت کے دورانیہ کے لیے سمر کیمپ کی اجازت دی جائے ۔ ایپسما کے رہنماں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے دی جاتی رہی ہیں بعد ازاں شیڈول تبدیل کر کے جون کے پہلے ہفتہ میں کردیا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں وفاق سمیت دیگر صوبوں میں بھی طلبا وطالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے سمر کیمپس کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ سال بچوں کو ٹیکنکل ہنر سکھانے کی غرض سے TEVTA کے زیر اہتمام بعض اضلاع میں سمر کلاسز کا اجرا کیا گیا ان کلاسز سے بچوں نے بھر پور استفادہ کیا اسی طرح میٹرک کے بچوں کے کورس کی بروقت تکیمل کے لیے ان کلاسز کو صبح 7 بجے تا 11 بجے تک سمر کیمپ کی اجازت دی جائے۔ مرکزی رہنمائوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ میٹرک کلاسز کی کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔ چوہدری محمد عباس و دیگر رہنماں نے امید ظاہر کی کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان ایک علم دوست شخصیت ہیں اور انکا فیصلہ تعلیم کے حق میں ہوگا۔