ہولی فیملی ہسپتال  کے جاری ترقیاتی کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، اے سی سٹی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان نے ہولی فیملی ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کرکے کام جائزہ لیا جائے گا کسی کو کوتاہی اور سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یونین کونسل نمبر 4 ملت کالونی میں قائم ڈسپنسری کا وزٹ کیا  اہلکار کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور اہلکار کو شوکاز نوٹس دینے کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...