راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او)کے مابین ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد اور ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے ایم او یو پر دستخط کیے، چیئر پر سن سارہ احمد کا کہنا تھاکہ چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچے جنسی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنتے ہیں,ایم او یو کے تحت چائلڈ ٹریفکنگ اور گھریلو بچہ مزدوری کا شکار بچوں کو قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جائے گی,چائلڈ ٹریفکنگ اور گھریلو بچہ مزدوری کی روک تھام کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے,چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ترامیم کے حوالے سے ایس ایس ڈی او تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا,،چائلڈ پروٹیکشن بیورو چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،اس موقع پر ایس ایس ڈی او کے وفد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دودہ بھی کروایا گیا