لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ندیم اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے من مقرر کی تھی، لیکن بمپر فصل کے بعد صوبائی حکومت کسانوں سے گندم خریدنے سے انکاری ہوگئی ہے۔ احتجاج کے باوجود کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔ زرعی مداخل کی قیمتیں پہلے ہی کسانوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرے ۔ہم کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
حکومت کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرے :ندیم اعوان
May 12, 2024