برازیلی ،پرتگالی سفیر کادورہ الحمراء،رضی احمد،سارہ رشید سے ملاقات 

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میں برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا اور پرتگال کے سفیر فریڈر یکوسلوا و نے وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیااور چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل رضی احمد،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل سارہ رشید و دیگر مندوبین سے ملاقات کی۔ملاقات میں اپنے اپنے ممالک کی تاریخ، آرٹ وورثہ کے تحفظ اور ترویج و ترقی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور باہمی مکالمہ میں دوطرفہ ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اہم موضوع پر باقاعدہ گفتگو کی الگ الگ نشستیں ہوئی۔ باہمی تبادلہ خیال میں یونیسکو کی طرف سے پاکستان،برازیل اور پرتگال میں جو کلچر کی سائٹس متعین کی گئی ہیں وہ بھی موضوع بحث رہیں۔ الحمراء میں اس نشست میں آرٹس کونسل کی ادبی وثقافتی خدمات، لاہورلٹریری فیسٹیول کے عالمی اقدامات بارے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ برازیلی اور پرتگال کی اعلی عہدیداروں کے الحمراء  آمد کا ایک مقصد پاکستان میں عالمی پرتگالی زبان کا دن منانے اور لوسوفون کلچر ڈے بارے معلومات کا تبادلہ بھی تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سفیر نے الحمراء کے ساتھ مل کر دوطرفہ کلچر کے تبادلہ کے پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ رضی احمد نے کہا ادب وثقافت کے میدان میں مستقبل میں سنہری موقع کی تلاش میں یہ نشست معاون ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن