مخصوص نشستیں‘ سپیکر خیبرپی کے کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کا فیصلہ

May 12, 2024

 پشاور(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ کے فیصلے پر سپیکر خیبرپی  کے اسمبلی نے عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے اس کے تحت بائیس سے زائد مخصوص نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بائیس سے زائد مخصوص نشستوں پرممبران کی رکنیت کو معطل کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہاہے ۔ جبکہ دوسری طرف سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس ضمن میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل محکمہ قانون کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی ر  ابطہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ  خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25سے زائد مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے پیر کے روز الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ لیاجائے گا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا اسمبلی مخصوص نشستوں کے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن لائحہ عمل طے کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے  ،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بغیر سپیکر از خود کسی رکن کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے ۔

مزیدخبریں