لاہور (کامرس رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے ڈی بی) پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال کے لئے 7 ارب روپے کا قرض اور گرانٹ دے گا۔ ذرائع کے مطابق قرض سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن، صحت اور ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ کے لئے ہو گا۔ اے ڈی بی نے 2025 کے منصوبوں پر تجاویز حکومت کو پیش کر دیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے7 ارب روپے میں قرض کا 6ارب 20کروڑ روپے اور گرانٹ کا حجم 80کروڑ روپے ہے۔