3500 نان فائلرز کی سمیں بلاک، 5 ہزار کو انتباہ جاری

May 12, 2024

اسلام آباد  ( نوائے وقت رپورٹ)  ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں اور 5 پانچ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کیے جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5000 ٍ نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے اور تیسرا بیچ آج بھجوا دیا جائے گا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کے بھجوائے گئے پہلے بیچ کے نان فائلرز کو آگاہ کرنے کے لیے دیے گئے پیغامات اور سمز بلاک کرنے سے متعلق ہفتے کو منعقدہ اجلاس میں ابتدائی کمپلائنس رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جبکہ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بیچ کے بعد ایف بی آر نے پانچ ہزار، دوسرا بیچ ہفتے کو بھجوایا ہے اور پانچ ہزار نان فائلرز کا تیسرا بیچ آج بھجوایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم ابھی بلاک کی جانے والی سمز چیک کرنے سے متعلق کوئی آٹومیٹڈ تصدیقی سسٹم نہیں ہے جو جلد وضع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں