آئی کیوب قمرکی کامیابی، پاکستان کا ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ 

May 12, 2024

اسلام آباد (آئی این پی )  آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا ، سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا ۔ یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔ سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرنے کامیابی کیساتھ چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیجی تھی ، آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔

مزیدخبریں