پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس، جب تک زرداری صدر ہیں کارروائی جاری نہیں رہ سکتی: عدالت

اسلام آباد (آئی این پی+نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر  زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔ صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل248 (2)  کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔ فیصلے میں کہا گیاکہ پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر کے خلاف کوئی کیس ہو سکتا اور نہ کوئی کارروائی جاری رہ سکتی، لہٰذا صدر  کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ احتساب عدالت نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے نواز شریف کی درخواست پر دلائل کے لیے 23 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...