21 برس میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنیاں پھیل گئیں 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے سبب زمین پر آنے والی مقناطیسی ہیروں سے قطب شمالی کی روشنیاں جنوب تک پھیل گئیں اور دل کش رنگ بن گئے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ میں روشنیوں کے حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملے۔ ماہرین نے شمسی طوفان کو زمین سے 17 گنا بڑا قرار دیا۔ ناسا نے طوفان سے بجلی گھروں سیٹلائٹ اور دیگر مواصلاتی نظام میں خرابی کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن