مریم نواز کا خیبرپختونخوا کے منصوبے کاپی کرنا خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کا خیبرپختونخوا کے منصوبے کاپی کرنا خوش آئند ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کر کے خیبر پختونخوا کے ایک اور منصوبے کی کاپی کی.یہ سروس گزشتہ کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے. جس کے دورس نتائج سامنے آ رہے ہیں.ڈلیوری کے سپیشل کٹ سے لیس ایمبولینس پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے. صرف ایک کال پر حاملہ خواتین کو منٹوں میں ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کے طرز پر چل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے. مریم نواز عوامی مفاد کیلئے خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کر کے دکھائیں. اس نیک مقصد کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کنسلٹنسی سمیت دیگر تعاون کیلئے تیار ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز ہر منصوبہ ٹک ٹاک پر فالورز بڑھانے کو مدنظر رکھ کر شروع کرتی ہیں. یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا.ہر منصوبہ ٹک ٹاک ویڈیو کی طرح چند دن ہی چلتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن