عام لوگوں کے مقابلے فائر فائٹرز میں کینسر کی شرح 9 فیصد زیادہ

May 12, 2024 | 19:24

ویب ڈیسک

عام لوگوں کے مقابلے میں آگ بجھانے والے عملے میں مختلف اقسام کے کینسرز کی شرح 9 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف میامی کے سلویسٹر مائیلوما ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق فائر فائٹرز میں کینسر کا خطرہ عام آبادی کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اسکی وجہ عمارتوں میں لگنے والی آگ سے کارسینوجنز کی اعلیٰ سطح خارج ہونا ہے جس سے عملہ براہِ راست متاثر ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ فائر فائٹرز اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے صحت کے متعدد خطرات کا شکار ہیں اور اس میں کینسر سرفہرست ہے۔ ان خطرات کی وجہ نقصان دہ گیسوں کو سانس کے ذریعے اندر لینا ہے۔اس حوالے سے نیویارک میں میموریل سیلوان کیٹرنگ کینسر سینٹر ڈاکٹر سی۔اولا لینڈگرین کا کہنا تھا کہا کینسر کی ایک پیشگی حالت ہے جسے ایم جی یو ایس کہا جاتا ہے۔ یہ آبادی میں عام ہے جس سے ہمیں خطرات کی جلد شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پایا ایم جی یو ایس عام آبادی کے مقابلے فائر فائٹرز میں زیادہ شرح میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تحقیقی نتائج پریشان کُن ہیں جس کو جاننے اور اسے زیرغور لانے کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر سی۔اولا نے مزید کہا کہ اسے سمجھنے میں مجھے اور میرے ساتھیوں کو برسوں لگے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ ایسے واقعات کسی بھی فائر فائٹر کے ساتھ پیش آئیں۔

مزیدخبریں