جدہ ٹاور جلد برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھین لے گا

May 12, 2024 | 21:08

ویب ڈیسک

 دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برس کی تاخیر کے بعد سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ 2013 میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر کئی برسوں سے کام رکا ہوا تھا۔مگر گزشتہ دنوں جدہ ٹاور کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 1,008 میٹر(3307 فٹ) جبکہ اس میں منزلوں کی تعداد 250 سے زائد ہے. یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی .جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔

خیال رہے کہ برج الخلیفہ کی بلندی 828 میٹر (2,716.5 فٹ) سےزائد ہے جبکہ اس میں 160 سے زیادہ منزلیں ہیں۔

مزیدخبریں