آئر لینڈ نے جیت کیلئے پاکستان کو 194 ٹارگٹ دیدیا

May 12, 2024 | 21:32

ویب ڈیسک

دوسرے ٹی 20 میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پاکستان کو جیت کیلئے 194 رن کا ہدف دیدیا۔ڈبلن میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آج پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے. آئر لینڈ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں پر 193رن بنائےہیں۔ آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو پہل کھیلنے کی دعوت دی۔ میچ بارش کی باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، شاداب خان کی جگہ محمد عامر کو شامل ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر ٹیم شامل ہیں ۔جبکہ آئرلینڈ ٹیم میں کپتان پال اسٹرلنگ ، مارک ایڈیئر، اینڈریو بلبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر (ڈبلیو کے)، بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

مزیدخبریں