بھارت اورآسٹریلیا میں سیریز کا آخری ون ڈے میچ بارش کی نذر، سیر کینگروز کے نام

ممبئی (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بارش کی نظر ہوگیا ہے۔ بھارت کے شہر ممبئی کے ڈاکٹری ڈی وائے پیٹل سپورٹس اکیڈمی کے سٹیڈیم میں بارش کے باعث گراونڈ میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پچ کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ گراونڈامپائرز ڈی سلوا اور امیش ساحبا نے گراونڈ اورپچ کے معائنہ کے بعد میچ کو بغیر کسی گیند کے منسوخ قراردے دیا۔ آسٹریلیا سیریز پہلے ہی 4 - 2 سے جیت چکا ہے۔ تاہم اس موقع پر سیریز کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آسٹریلین ٹیم کو ٹرافی پیش کی گئی جبکہ آسٹریلیا آل راونڈر شین واٹسن کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن