”مجھ تک اسلام پہنچا“ موبائل سروس کے تحت افراد نے اسلام قبول کرلیا

Nov 12, 2009 | 15:38

سفیر یاؤ جنگ
کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں موبائیل کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ \\\"مجھ تک اسلام پہنچا\\\" سکیم کے تحت تقریباً5480افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ سعودی عر ب سے شائع ہونے والے روزنامہ \\\"اوکاز\\\" کے مطابق مقامی موبائیل کمپنی کی جانب سے یہ سروس12زبانوں میں فراہم کی گئی ہے اور خواہشمند افراد ایس ایم ایس کے ذریعے اسلام سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں جس کے بعد علماءسے رابطہ کئے جاتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق اسلام کے متعلق آگاہی حاصل کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد اپنی زبان جاننے والے علماءسے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں اسلام کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس سروس کےلئے ابھی تک 8لاکھ فون کالیں کی گئی ہیںجن کی قیمت 1 ایک لاکھ 20 ہزار سعودی ریال ہیں۔
مزیدخبریں