وزیرِ اعلی پنجاب کے نام کھلا خط

Nov 12, 2009

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! خدا نے میاں شہباز شریف کو موقع اور صلاحیت عطا کی ہے کہ آپ دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی انقلابی تبدیلیاں لا سکیںلیکن ملکی حالات اور بحرانوں کی وجہ سے تعلیمی شعبہ ایک دفعہ پھر پس منظر میں چلا گیا ہے۔ کمپیوٹر ایک حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ ہر شعبہ زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لایا ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔تعلیمی میدان میں انقلاب لانے کے لئے کمپیوٹر ناقابلِ یقین مدد فراہم کر سکتا ہے۔ میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوں اورعرصہ سات سال سے تحقیق اور سوفٹ وئیر ڈیزائننگ کر رہا ہوں اور اس دوران سینکڑوں تعلیمی پروگرام ڈیزائن کر چکا ہوںجو کہ ایک ریکارڈہے۔ میرا تعلیمی سوفٹ وئیر پوری دنیا میں منفرد ہے اور غیر ملکی ماہرین تعلیم نے بھی اسی تعریف کی ہے۔ اگر حکومت مجھے وسائل فراہم کرے تو میں تعلیمی انقلاب کی راہ ہموار کر سکتا ہوں۔ گزارش ہے کہ اگر آپ تعلیمی انقلاب کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا چاہتے ہیں تو تعلیمی میدان میں غیر معمولی کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی فرمائیں ورنہ تعلیمی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
( ظفر حبیب زم زم کالونی سمندری 0302 - 7007471)
مزیدخبریں