ملک میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں،تبدیلی کا نعرہ لگانے والےپہلےاس کامطلب بھی سمجھیں۔ میاں نوازشریف

ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائشگاہ پرمسلم لیگ نون فیصل آباد کےکارکنوں اورممبران اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے اپنےگریبانوں میں جھانکیں کہ وہ تبدیلی کامطلب بھی سمجھتےہیں یانہیں۔میاں نوازشریف نےکہاکہ یہ ملک اٹھارہ کروڑ عوام کاہےاوریہاں حکومت بھی انہی کی ہونی چاہیے۔ملک میں مارشل لاء کی گنجائش نہیں اگرایساہواتوکارکنوں کوآگےبڑھ کراس کوروکناہوگا۔میاں نوازشریف نےکارکنوں کوہدایت کی کہ وہ باہمی اختلافات بھلاکربیس نومبرکوفیصل آباد میں ہونےوالےجلسے کوکامیاب بنائیں۔انکاکہناتھاکہ یہ جلسہ حکومت کی کرپشن اوربیڈگورننس کےخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ نواز شریف کاکہناتھاکہ دنیامیں ممالک نے جمہوریت کےذریعے ترقی کی ہے ڈکٹیٹر شپ کے ذریعے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن