مصر: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، چار افراد ہلاک

قاہرہ (اے پی پی) مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں گزشتہ روز دو ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ایک سرکاری عہدےدار نے بتایا کہ دونوں ٹرینیں دارالحکومت قاہرہ کی طرف آرہی تھیں ۔ حادثے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔ حکومت نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن