مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن اے پی پی) شامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران گولان پہاڑیوں پر شیلنگ کے بعد وارننگ کے طور پر اسرائیلی فوجوں نے شام میں فائرنگ کر دی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شام کے مارٹر حملے پر فائرنگ کی جس نے گولان کی پہاڑیوں پر شیلنگ کی تھی تاہم اس شیلنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اپنے بیان میں اسرائیل نے کہا ہے کہ شامی علاقوں کی طرف سے وارننگ کے طور پر فائز کیا گیا اسرائیل کی دفاعی فورس نے علاقے میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کے ذریعے ایک شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ شام کی طرف سے اسرائیل میں فائرنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا جواب شدید انداز میں دیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام کو متنبہ کرنے کیلئے فائرنگ کی ہے ان کا کہنا ہے اس سے قبل شام کی جانب سے مارٹر گولے داغے گئے اور گولان کی پہاڑیوں پر قائم اسرائیل کی ایک فوجی چوکی اس کی زد میں آ گئی تھی یہ انیس سو تہتر کی مشرق وسطی کی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے جب اسرائیلی فوج نے شامی فوج پر فائرنگ کی ہو۔
شامی فوج اور باغیوں میں لڑائی کے دوران گولان پہاڑیوں پر شیلنگ ‘ اسرائیل کی جوابی کارروائی ‘اقوام متحدہ سے شکایت کر دی
Nov 12, 2012