نئی دہلی )آئی این پی) بھارت کے سماجی رہنما انا ہزارے بدعنوانی کے خلاف اپنی تحریک کو از سر نو شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں۔اتوار کو نئی دلی میں اپنی تحریک کا بگل بجاتے ہوئے انھوں نے چالیس ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔انّا ہزارے نے آئندہ سال 30 جنوری سے ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے ملک بھر کا دورہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ٹیم میں مسلم اور قبائلی لیڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’ٹیم انّا کو ٹوٹے ہوئے دو مہینے ہو گئے اور لوگوں کو یہ لگنے لگا کہ انّا کی تحریک رک سی گئی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ کبھی رکی تھی اور نہ ہی سست پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ کو بھی میٹنگ کے لیے دعوت دی تھی وہ شامل نہیں ہو سکے۔ اس موقع پر باغیوں نے کہا کہ ’حکومت بدعنوانی کا خاتمہ نہیں چاہتی۔ ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال میں لوٹا ہے۔