اصغر خاں کیس کے بعد مسلم لیگ ( ن) کی قیادت تقسیم ہوگئی: شرجیل میمن

Nov 12, 2012

کراچی(خبر نگار) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن )کی قیادت دو گرہوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور مسلم لیگ( ن) کے سینئر اور نظریاتی رہنما نواز شریف کی مزید سیاست میں عمل دخل کے خلاف ہوگئے۔ نواز شریف نے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیا ہے اور اس دھوکہ دہی پر پاکستان کی عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ۔اب نواز شریف پر یہ اخلاقی پابندی عائد ہوگئی ہے کہ وہ سیاست کو خیر باد کہہ دیں اور اگر وہ ایسا نہیںکریں گے تو پاکستان کی عوام اُن کو ایک بھی ووٹ نہیں دیں گی۔ شرجیل میمن نے کہا پوری قوم کو معلوم ہے کہ چالیس چوروں کا گروہ کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اُن کے بھائی شہباز بھائی نے پیسے کی خاطر اپنا ایمان بیچ دیا اور 1990ءکے انتخابات میںدھاندلی کی۔ رائے ونڈ کا محل چالیس چوروں کا گھر ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف چالیس چوروں کے گروہ کے سربراہ ہیں۔

مزیدخبریں