ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے: الطاف حسین

کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے قتل چاہے کسی شیعہ کاہویاسنی کاوہ قابل مذمت ہے اورجوعناصر بھی معصوم وبے گناہ انسانوں کو شیعہ اورسنی ہونے کی بنیادپر قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اور قتل کسی بھی جانب سے ہوہم کسی بھی بنیاد پر اس کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔آئمہ کرام اور ذاکرین فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...